گڈ گورننس کیلئے نئے اضلاع ڈویژن کا قیام ناگریز ‘ رائو خالد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیاسی و سماجی شخصیت رائو محمد خالد نے کہا کہ اضلاع کے نام تاریخی و ثقافتی بنیادوں پر ہونے ہیں دیبل صدیوں پرانا تجارتی مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل ,گڈ گورننس کے لئے نئے اضلاع اور ڈویژن کا قیام وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں ڈلیور کرنے میں سنجیدگی دکھائیں اور نئے اضلاع اور ڈویژن کی تشکیل کریں تو انتظامی امور بہتر ہو سکتے ہیں ۔