• news

عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف کارروائی کی جائے، پریس کلب پر مظاہرہ

کراچی (نیوزرپورٹر) توہین رسالت کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی،حکومت عورت مارچ کی آڑ میںنبی کریم ﷺ اور ام المومنین کی شان میں گستاخی، بیہودگی کے مظاہرے اور فرانسیسی پرچم لہرائے جانے کا نوٹس لے اور مرتکبین کے خلاف فوری تادیبی کارروائی عمل میں لائے، دفعہ295-Cکے تحت ایف آئی آر درج کی جائے، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز جن کی اجازت اور سرپرستی میں یہ سب کچھ کیاگیاان کو برطرف کیاجائے۔یہ باتیں کراچی پریس کلب پر اہلسنّت تنظیمات کے مشترکہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہیں،احتجاجی مظاہرے میں صوفی محمدحسین لاکھانی، محمدشکیل قاسمی، علامہ غلام محی الدین اخترالقادری، علامہ معراج اخترالقادری، پیر سید عمران شاہ گیلانی، علامہ خلیل احمدنورانی، مفتی بشیرالقادری، علامہ سعیداحمدشاذلی، عبدالوحیدیونس، علامہ اکرم اخترالقادری، علامہ ضیاء اللہ سیالوی، علامہ نسیم احمدصدیقی،قاری اظہر نقشبندی، سید ارشدحسین ودیگر سمیت عاشقان رسول کی بڑی تعداد شریک تھی۔مقررین نے تمام عاشقان رسول سے جماعتی وابستگیوں سے بالاترہوکر متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تمام عاشقان رسول کو چاہئے کہ بیدارہوجائیں اور اکٹھے ہوکر توہین رسالت پر احتجاج ریکارڈ کروائیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ عورت مارچ کی لیڈروں کو فوری گرفتارکرکے عبرت ناک سزادی جائے۔انہوں نے متنبہ کیاکہ گستاخیء رسول کی مرتکب ملعون خواتین کو فوری گرفتارنہ کیاگیا تو عاشقان رسول شدید ترین احتجاج کے لئے سڑکوں پر آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں یہ سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیاجارہاہے، تاکہ مسلمانوں کے غیرت ایمانی کو ناپاتولاجائے،ایسی صورت میں حکومت کو فوری حرکت میں آناچاہئے بصورت دیگر غازی ممتازحسین قادریؒ جیسے فدائیان ناموس رسالت میدان میں آتے ہیں، لہٰذاایسی صورتحال سے پہلے گستاخی کے مرتکبین کو گرفتارکیاجائے اور قرارواقعی سزادے کر آئندہ ایسی قبیح حرکات کے ارتکاب کو روکاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن