• news

شیعہ مسنگ پرسنز کیلئے مزار قائد پر احتجاجی دھرنا 

کراچی (نیوزرپورٹر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے محفل شاہ خراسان ، پرانی نمائش کے بعد مزار قائد کے باہر دھرنا دیا۔احتجاجی دھرنے میں علامہ احمد اقبال رضوی ،مولانا حیدر عباس ،مولانا عقیل موسیٰ،علامہ مختار امامی ،علامہ مبشر حسن سمیت جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسن کے دیگر رہنما اور خواتین،بچوں ،بزرگوں ،نوجوانوں سمیت شیعہ علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔احتجاجی دھرنے سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے تینتیس شیعہ افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے۔ ارباب اقتدار سمیت صدر مملکت نے بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کا وعدہ وفا نہیں کیا، اگر لاپتہ افراد کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن