• news

 محمد اسلم خان کی قیادت میں وفد کا دورہ اسلام آباد

کراچی(خبر نگار)انٹلیکچوئل فورم اف پاکستان کے چیرمین محمد اسلم خان کی سربراہی میں ایک وفدنے اسلام آباد کا دورہ کیا جس میں علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی مولانا آصف مصطفائی اور وائس چیئرمین ایس ایم راشد موجود تھے۔کراچی سے جاری بیان کے مطابق فورم رہنماؤں نے اسلام آباد میں ممتاز قانون دان احمد راضا قصوری سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان کے عدالتی نظام پر بات کی گئی اور یہ مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں شریعت کورٹ قائم کی جاے اور قتل اغوا  زنا جیسے مقدمہ شریعت کورٹ میں چلانے جائیں تاکہ غریب عوام کو جلد آور سستا انصاف مل سکے اور پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت آور حالیہ سینیٹ میں الیکشن کے بعد یہ کہا مسلمانوں اور خاص کر پاکستانیوں کو یہ نظام جس میں پاکستان کے لوگوں کے ٹیکس سے وصول کی گئی اربوں روپے کی رقم سینیٹ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات پر خرچ ھوتی ہے اس لئے پاکستان میں ڈویژن کی بنیاد پر انتظامی یونٹ بنا کر صدارتی نظام نافذ کیا آور لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کرا کر لوکل گورنمنٹ کوکاونٹی طرز پر اختیارات دیئے جائیںاور کراچی میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن