• news

اہلحدیث رابطہ کونسل نے اللہ کی شان میں گستاخی کیخلاف یوم احتجاج منایا 

کراچی(نیوز رپورٹر) اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کی جانب سے اللہ تعالیٰ کی شان میں امر جلیل کی گستاخی کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا اس سلسلے میں سندھ بھر میں احتجاجی اجلاس و اہلحدیث مساجد میں نماز جمعہ کے خطبہ میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئی ا ور گستاخ امر جلیل کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ حکمرانوں کو اس بات کا جواب دینا ہوگا کہ اسلامی نظریاتی ملک میں کس طرح امر جلیل اعلانیہ اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخیاں کررہا ہے علامہ عبدالخالق فریدی سیکریٹری جنرل اہلحدیث رابطہ کونسل نے جامع مسجد رحمن ناظم آباد میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت خالق کائنات کی شان میںگستاخی پر ملک بھر میں احتجاج کے باوجود امر جلیل کے خلاف تا حال عدم قانونی کارروائی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اجلاس سے علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، قاری عبدالغنی راہو، قاری امداد شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اسلام مخالف سامراج اور اس کے ایجنٹوں کی سرگرمیوں کو کچلنے کے لئے متحد و منظم ہوکر میدان میں نکلنے کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن