• news

پبلک اسکول اینڈ کالج شہرکا بہترین تعلیمی ادارہ بن گیا

کراچی (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی زیر نگرانی چلنے والے پبلک اسکول اینڈ کالج نے مناسب فیس میں بہترین تعلیمی معیار فراہم کرنے میں شہر کے بڑے تعلیمی اداروں کو پیچھے چھوڑدیا۔کورونا وبا میں آن لائن کلاسز کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی سلسلے کو بحال رکھا گیا۔شہر کے تعلیمی وسماجی حلقوں نے عمدہ کارکردگی پر حکومت  سے اسکول کے منتظمین کے لیے خصوصی ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق موجود دور میں جہاں مہنگائی اور دیگر عوامل کی وجہ سے تعلیم کا حصول ایک مشکل امر بنتا جارہا ہے وہیں شہر میں ایسے تعلیمی ادارے بھی موجود ہیں جو انتہائی کم وسائل کے باوجود ملک کے نونہالوں کو بہتر ین تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں سرگرم ہیں۔انہی تعلیمی اداروں میں ایک ادارہ پبلک اسکول اینڈ کالج بھی ہے جو ڈپٹی سینٹٹرل کی زیر نگرانی چلایا جارہا ہے۔13ایکڑ پر محیط اس تعلیمی ادارے نے بہت کم عرصے میں ترقی کی منازل طے کی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن