کے ایم سی عملے کی غفلت ‘ اورنگی کی 3منزلہ عمارت گر گئی‘ 4زخمی
کراچی (وقائع نگار)کے ایم سی کے ناتجربہ کارعملے کی غفلت سے 3منزلہ عمارت گرگئی ،واقعہ اورنگی ٹائو ن سیکٹر 9 سی میں پیش آیا،ریسکیوذرائع کے مطابق تین منزلہ عمارت کوافرادی قوت کے مددسے توڑاجارہاتھاجس کے باعث 8 نمبر پرقائم عمارت کاایک حصہ گرگیا، چھیپاکے رضاکارفوری طورپرجائے وقوعہ پہنچے اورملبے تلے دبے چار زخمی افرادکونکال کرایمبولینسوں کے زریعے اسپتال روانہ کیاگیا، واقعہ اورنگی ٹاون سیکٹر 9سی میں پیش آیا،علاقہ مکنیوں نے عمارت منہدم ہونے کے واقعے کوکے ایم سی کے ناتجربہ کار عملے کی غفلت قراردیتے ہوئے کہاکہ تین منزلہ عمارت کو افرادی قوت کی مدد سے توڑا جارہا تھا،عمارت گرنے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اورملبے تلے دبے مزدور کو نکال کراسپتال روانہ کیاگیا۔