فروغ تعلیم کیلئے آئی بی اے کا جامع منصوبہ
کراچی(کامرس رپورٹر) آئی بی اے کراچی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی کی سربراہی میں، انسٹیٹیوٹ کو تعلیمی فضلیت اور فکری سرمایے کے تبدیلی کے سفر کی طرف گامزن کرنے کے لئے ایک جامع اورمربوط منصوبہ مرتب کرلیا ۔ ڈاکٹر زیدی نے سٹی کیمپس میں منعقدہ اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ کے حالات کا تجزیہ اور اس کے مستقبل کے لا ئحہ عمل کے بارے میں بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کو پیش کیا۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصدتدریسی اسکولز، رجسٹرار آفس ،آف ریسرچ، انوویشن(باقی صفحہ10پر)
اورکمرشلئزیشن (او آر آئی سی)، اور پیشہ ورانہ ترقیاتی مراکز (پی ڈی سی) شامل ہوں گے۔ یہ چاروں ستون تدریس، تحقیق، انوویشن ا ور صنعت سے وابستہ افراد،اسٹوڈنٹس سروسز اور دیگر اقدامات کو تقویت بخشیں گے۔سال کے آغازمیں، 3 اسکولزکا قیام عمل میں آیا جو بین الاقوامی معیار کے پیش نظر اور ڈگری پروگراموں، کورسز اور آئی بی اے کی طلباء تنظیم کے تنوع کو مدنظررکھتے ہوئے تھا۔ اسی طرح ماہرین تعلیم کے کردار کو بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور موثر پالیسی سازی کے نفاذ کے ڈین کونسل اور اکیڈمک کونسل کوتشکیل دیا گیا۔ علاوہ ازیں، تعلیمی تنظیم نو کی کڑی میں رجسٹرار کے غیرفعال آفس کو گذشتہ سال اگست میں نئے سرے سے ترتیب دیا گیا جو آئی بی اے کی تعلیمی زندگی میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہے۔