• news

 حکومت سی فوڈ انڈسٹری کی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے، عتیق الرحمان

کراچی(کامرس رپورٹر)معروف معاشی تجزیہ کار اور کے سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی اور مینجنگ کمیٹی کے سابق رکن عتیق الرحمان نے کہا کہ حکومت سی فوڈ انڈسٹری کی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے،اس صنعت میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ یہ اکیلے ہی ہمارے برآمدی ہدف کو حاصل کرسکتی ہے اور ہماری برآمدات کو50ارب ڈالرز تک بڑھاسکتی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان(باقی صفحہ10پر)
 میں کہا کہ فشنگ کی صنعت  سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے جبکہ لاکھوں افراد کے خاندان بالواسطہ اس صنعت سے وابستہ ہیں۔عتیق الرحمان نے کہا کہ ریفریجریشن کیلئے بجلی کی بھاری قیمت،پلانٹ اورمشینری کی درآمد پربھاری ڈیوٹیز،خام مال کی درآمدپر بھاری ٹیکس،ڈیوٹیزاوراسمگلنگ ایسے مسائل ہیں جن پرحکومت کوفوری توجہ دینی چاہئیے۔

ای پیپر-دی نیشن