• news

 حکمران ہمیں سخت فیصلے لینے  پر مجبور نہ کریں،عارف اعظم

کراچی (نیوزرپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل عارف اعظم نے حیدرآباد سے آئے مہاجر اکابرین کے وفد سے ملاقات میں کہاکہ سند ھ کے شہری علاقوں،تاجر برادری کے ساتھ ہونے ناانصافیوں اور پولیس گردی کیخلاف چیئر مین آفاق احمد کے اقدامات نے کراچی کے تاجروں میں امید کی نئی شمع روشن کردی جسکے سلسلے میں کراچی و حیدر آباد کے مختلف علاقوں سے تاجر وں نے ٹیلی فونک رابطے کرکئے انکے اس جرات مندانہ اقدام کو سرہایا اوراس جہدوجہد کو مزید وسیع اور تیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ آفاق احمد کی انکی مکمل حمایت اور ہر طرح کے حالات میں ساتھ کھڑیں رہنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہمیں مشکل اور سخت فیصلے کرنے پر مجبور نہ کریں ہمارا مطالبہ بلکل سادہ اور صاف ہیں ہمیں خیرات نہیں اپنا جائز حق چاہیے جس میں وسائل و اختیار کی تقسیم ہو یا سرکاری ملازمتوں اور داخلوں کا مسئلہ ہر چیز کی تقسیم غیر جانبدار اور میرٹ پر ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈان کے حوالے کئے جانے والے فیصلے تاجروں کی مشاورت سے ہونا چاہے جبکہ بننے والے قوانین کی عملدرآمدگی میں لسانیت کا رنگ نہیں ہونا چاہیے، لاک ڈان کے دوران اگر  کوئی دہلی کی نہاری سیل نہیں کرسکتا تو کسی کوشنواری کڑاہی بھی بیچنے کا کوئی اختیار نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شنواری کی کڑاہی سے شکایت نہیں بلکہ اس دہرے نظام انصاف سے ہے جو میری قوم کیلئے گناہ کبیرہ اور غیر مہاجر کیلئے اسکا حق تصور کیا جائے ہمیں ایسے کسی نظام کو نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہر علاقوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آفاق احمد نے جس جنگ کا اعلان کیا ہے اسے منطقی انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن