خواتین میں خود اعتمادی بہتر بنانے کیلئے مذاکرہ
کراچی(نیوز رپورٹر) مینٹرل ہیلتھ اینڈ ہائیجین کے عالمی دن کے موقع پر صفائی اور ذاتی نگہداشت صف اول کی کمپنی سینٹیکس پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام ’آئیں بات کریں‘ کے عنوان سے ایک ورچوئل سیشن کا اہتمام کیا گیا، اس سیشن کے انعقاد کا مقصد نسوانی مسائل کے حوالے سے مناسب تعلیم دینا اور ان کو پیش آنے والی مشکلات کا تعین کرنا تھا۔اس سیشن میں پالیسی سازوں سے لے کر ماہر صحت اور ایتھلیٹ کارکن تک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس سال 'زیادہ عمل اور سرمایہ کاری' کے عالمی عنوان کی تعمیل کرتے ہوئے اس سیشن کا مرکزمعاشرے میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ فرسٹ پیریڈ کے متعلق آگاہی لڑکیوں کے اعتماد پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہ دن ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے ۔