• news

سندھ کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا فزیکل کلاسز شروع کرنے کا مطالبہ

کراچی (نیوزرپورٹر) سندھ کے نجی تعلیمی اداروں نے فزیکل کلاسز شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آل پرائیویٹ اسکولز مینجنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں جب تمام شعبے کھل چکے ہیں تو تعلیمی ادارے مزید بند کرنے کا قطعی کوئی جواز نہیں۔ چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی نے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی ادارے تمام کلاسز کے لیے ایس و پیز کے ساتھ فوری طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے لئے اساتذہ کو ترجیح دینے پر این سی او سی کے شکر گزار ہیں۔ دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی فزیکل کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن اور سندھ میں تعلیمی معاملات کے شیڈول کے لئے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ
 پہلی تا آٹھویں جماعت کے امتحانات لازمی طور پر ہونے چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن