• news

 نواب آف جوناگڑھ نے اسٹیٹ کونسل اورجوناگڑھ ایڈوائزی کونسل توڑدی

کراچی (پی پی آئی) نواب آف جوناگڑھ ہزہائی نس نواب محمدجہانگیر خان جی  نے جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل اورجوناگڑھ ایڈوائزری کونسل توڑدی ہے۔جوناگڑھ ہاؤس کراچی کے اعلامیہ کے مطابق  جوناگڑھ اسٹیٹ کے موجودہ سیٹ اًپ میں صاحبزادہ سلطان احمدعلی دیوان آف جوناگڑھ، معین خان نائب دیوان آف جوناگڑھ اسٹیٹ ،عقیل خان اے ڈی سی ٹوہزہائی نس آف جوناگڑھ اورڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب ممبرآف جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل ہیں ،ان کے علاوہ جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل اورجوناگڑھ ایڈوائزی کونسل کا اًب کوئی ممبر نہیں ہے۔لہٰذاجوناگڑھ کے ایشوپریہی حضرات ذمہ دارہیںاس لئے متعلقہ ادارے اورافرادان سے ہی رابطہ کریں۔نواب آف جوناگڑھ نے بتایاکہ یہ عالمی مسئلہ سے جو اقوام متحدہ میں زیرالتواء ہے حکومت پاکستان نے جوناگڑھ کو پاکستان کے نقشہ میں شامل کرکے اس کی اہمیت عالمی سطح پر اْجاگرکردی ہے جو لائق ستائش ہے۔کشمیر کی طرح جوناگڑھ کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کی تفصیل سے عوام کو جلد میڈیاکے ذریعہ آگاہ کردیاجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن