• news

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے، حنید لاکھانی

کراچی (نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ عقیدت ختم نبوت اسلا م کی اساس اور ہر مسلمان کے ایمان کی نشانی اور شرط ہے، یہ ہمارا عقید ہ اور ایما ن ہے کہ آپ ﷺ کے بعد کسی دوسرے نبی نے نہیں آنا اور اس طرح نہ ہی کوئی بھی شخص نبوت اور رسالت کا اعزاز کسی طور پر بھی خود پر چسپاں کر سکتا ہے، ان خیالات کاا ظہارا نہوںنے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ تحفظ ختم نبوت کی مناسبت سے منعقدہ روح پرور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، حنید لاکھانی نے کہا کہ اس عقیدے نے پوری امت کو وحدت اور یکجہتی کی ایک لڑی میں پروئے رکھا ہے نبی سے محبت ایمان کا جزو ہے قادیانیوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ اس قانون کو تبدیل ہونا تو دور کی بات ہے اس میں ادنی سی ترمیم بھی نہیں ہونے دیں گے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور اس کے آئینی فیصلے کا پہرہ دیتے رہینگے ، شرعی قوانین اور احکامات کی پاسداری کرتے رہیں گے تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کا اولین فرض ہے اور یہی صحابہ کرام، اہل بیت،اولیائے کرام ،بزرگان دین، مشائخ عظام، ائمہ کرام اور جملہ مسلمانان عالم کا عقید ہ ہے عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی جان ہے ، 7ستمبر1974کو پاکستان کے غیو ر علماء اور اراکین قومی اسمبلی نے قادیانیت کے ناپاک عزائم سے قوم کو آگاہ کیا اور اس گروہ کو غیر مسلم اقلیت قراردلوایا، اسلام دشمن عناصر کسی نہ کسی طرح مسلمانوں کو ورغلانے کے لیئے کام کرتے رہتے  ہیں ہمیں اپنے ایمان کی طاقت سے ایسے عناصر کی چالوں اور سازشوں کو ناکام بنانا ہے ایک پکا اور سچا مسلمان کبھی بھی ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا کیونکہ یہ ہمارا ایمان ہے نبی کریم ﷺ آخری نبی ہیں اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، انہوں نے مزید کہا کہ نبی پاک ﷺ نے خود فرمایا کہ میں تمام مخلوق کے لیئے نبی بنا کر بھیجا گیا اور مجھ پر نبوت کا سلسلہ ختم کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن