• news

متحدہ ختم نبوت فورم کا  ہفتہ ء ختم نبوت مکمل

کراچی (       نیوز رپورٹر) متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے بانی صدر مولانامحمدامین انصاری کی ہدایت پر بانی سیکریٹری جنرل فقیر ملک محمدشکیل قاسمی کے زیرنگرانی یکم تا 7ستمبر ہفتہء ختم نبوت انتہائی عقیدت واحترام اور جوش وجذبے سے منایاگیا، اس سلسلے میں مختلف مقامات اور مساجد میں ختم نبوت کانفرنسز،سیمینارز اور اجتماعات کا انعقاد کیاگیا۔اجتماعات سے خطاب میں مقررین نے عقیدہء ختم نبوت پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فوری طور پر برخاست کیاجائے،حکومت اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیوں کو روکے اور انہیں آئین وقانون کے دائرے میں لائے، جبکہ عوام الناس سے قادیانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہر مسلمان کی غیرت ایمانی کا تقاضہ ہے کہ غداران اسلام وپاکستان اور باغیان ختم نبوت کا کھل کر بائیکاٹ کیاجائے۔اجتماعات سے خطاب میں مرکزی کنوینر علامہ مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ صدیقی، بانی سیکریٹری جنرل فقیر ملک محمدشکیل قاسمی، ایڈوکیٹ محمدحسین رضاقادری، علامہ شہزادمہروی، علامہ ایوب الرحمان فریدی، مفتی عبدالرشید تونسوی، قاری کلیم اللہ نقشبندی، علامہ محمدسلیم ربانی، علامہ عنایت اللہ سیالوی، علامہ سید نوید شاہ، علامہ محمدعارف اویسی، علامہ احمدیار،مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی محمدسلیم خاں قادری ترابی، معروف اداکار سلیم آفریدی ودیگر شخصیات نے عقیدہء ختم نبوت کی ترویج واشاعت پر زوردیا اور کہاکہ ختم نبوت مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ ناممکن ہے،یہ عقیدہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے اور اس عقیدے کا منکر دائرہء اسلام سے خارج ہے،پاکستان کی قومی اسمبلی نے 7ستمبر 1974ء میں قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی صدیقیؒ کی قرارداد پر منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر قادیانی فتنے کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی تھی،اب قادیانی پاکستان میں خود کومسلمان نہیں کہلواسکتے اور نہ کوئی اسلامی شعاراپناسکتے ہیں۔اس تحریک میں مولامفتی محمود،پروفیسر غفوراحمد،علامہ عبدالمصطفیٰ ازہری اور دیگر اکابرین امام شاہ احمدنورانیؒ کے شانہ بشانہ تھے اور مولانانورانیؒ نے اپنی فہم وفراست سے مرزائی قادیانیوں اور لاہوری گروپ کے سربراہان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکردیا،اس قراردادپر پوری اسمبلی نے باالاتفاق قادیانیوں کو کافر قراردلوایا اور وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹونے اس تاریخ ساز فیصلے پر دستخط کرکے عالمی استعمار کو آئینہ دکھادیا۔ہمارے اکابرین نے بتادیاکہ مسلمان کبھی بھی اپنے نبی ﷺ کے ختمی مرتبت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن