• news

مشرقی پاکستان کے غازیو ں کو  مدعو کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ 

کراچی ( سٹی نیوز) محبان پاکستان فائونڈیشن کے چیئرمین ممتاز حسین انصاری نے کہا کہ افواج پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورس ( ای پی سی اے ایف ) کے جوانوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ 50 سال بعد پہلی مرتبہ جی ایچ کیو میں منعقدہ یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورس کے غازیوں نے شرکت کی اور سابقہ مشرقی پاکستان کے 6 ہیروز نے ای پی سی اے ایف کے جوانوں کی نمائندگی کی، انھوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان سے آئے ہوئے محب وطن پاکستانی جی ایچ کیو کی جانب سے سابقہ مشرقی پاکستان میں ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورس کے شہیدوں اور غازیوں کی خدمات اور جذبہ حب الوطنی کا اعتراف کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شکریہ ادا کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اورنگی سیکٹر ساڑھے گیا رہ میں محبان پاکستان کی جانب سے شہداء و غازیان پاکستان کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ای پی سی اے ایف کے غازیوں کی جی ای کیو کے تقریب میں شرکت محبان پاکستان فائونڈیشن کی بڑی کامیابی ہے، محبان پاکستان فائونڈیشن کے چیئرمین ممتاز حسین انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ محبان پاکستان فائونڈیشن ای پی سی اے ایف کے جوانوں کے بقایہ جات اور بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی پاکستان منتقلی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، تقریب میں غازیوں اور شہدائے پاکستان کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے دعائے خیر کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن