• news

لانگ مارچ قوم کی آواز ‘عوام کو جلد خوشخبری ملے گی‘جاوید میاں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر محمد جاوید میاں نے کہا کہ کنٹینر پر اکڑ کر چلنے والا اور لوگوں کے ناموں کو بگاڑ کر آوزیں کسنے والا سلیکٹڈ وزیر اعظم آج اپنی کرسی کو بچانے کیلئے منت و سماجت پر اتر آیا ہے لیکن افسوس جاتے جاتے بھی لوگوں اور اداروں کو دھونس و دھمکی دینے سے باز نہیں آرہا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہی ہے رسی جل گئی بل نہیں گیا اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک بھرپور طور پر کامیاب ہوگی ۔ عمران خان صاحب انا و غرور اور تکبر انسان کو زیب نہیں دیتا اور اللہ کو بھی پسند نہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو بنی گالہ سے بھی بھاگنا پڑے آپ پاکستان کی سیاسی تاریخ کی بدترین شخصیت اور ناکام ترین جھوٹے نااہل وزیر اعظم کی حیثیت میں جانے جائینگے۔ عوام کو سبز باغ دکھانے والے عمران خان خلق کی آواز کو نکارا خدا سمجھو۔ شہباز شریف نے صحیح کہا کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی ۔ لانگ مارچ شروع ہوچکا ہے اور قوم بڑے بول اور بزدل کپتان کو میدان سے بھاکتا دیکھ رہی ہے عمران خان یہ مکافات عمل ہے قوم سے معافی مانگ لو ۔ 

ای پیپر-دی نیشن