• news

آئی بی اے کیمپس میں فحاشی پروگرام‘ جماعت اسلامی کی مذمت

کراچی(نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے آئی بے اے کے جامعہ کراچی کیمپس میں طلباء کی مخصوص محفل میں برہنہ لباس کے ساتھ رقص وسرور کی محفل پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے نظریہ پاکستان پر حملہ قرار دیا ہے،اسلامی جمہوریہ پاکستان مسلمانانِ برصغیر نے اس لیے حاصل کیا تھا کہ وہ اپنے دینِ مبین کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی بسر کرسکیں اور یہاں اسلام کے بتائے ہوئے قوانین کو نافذ کرسکیں ۔مدینے کی ریاست کی بات کرنے والے حکمرانوں کے دور میںہمارے تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات میں بے حیائی اور فحاشی پھیلانے والے پروگرامز کنسرٹس ، کا انعقاد ہو رہا ہے۔اور روکنے ، سننے والا کوئی نہیں۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی باتیں کرنے والے حکمران کے دور حکومت میں ایسی گھنائونی محفلوں کا منعقد ہونا حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، نظریہ پاکستان اور ہماری بنیادی اساس کی دہجیاں اڑانے والوں کوکڑی سزا دی جائے۔تعلیمی اداروں میں اس نوعیت کے پروگرام ہمارے قومی وقار نظریاتی تشخص کے منافی ہیں۔ا?زادی? اظہار اور ا?زادی? صحافت کے نام پر ہمارے ذرائع ابلاغ پاکستانی معاشرے کو شرم و حیا سے دور کرنے اور یہاں بے حیائی، بے پردگی اور بے لباسی کو فروغ دینے کے لیے اپنا پورا زور صرف کررہے ہیں، جس کے اثرات بھی ہمارے ماحول اور خصوصاً تعلیمی اداروں کے تیزی سے تبدیل ہوتے ماحول پر واضح محسوس کیے جاسکتے ہیں۔ ملک کے، دینی و معاشرتی اقدار سے، محبت کرنے والے طبقات کو اس ضمن میں محکمہ تعلیم حکومتِ پنجاب کا ممنون ہونا چاہیے جس نے بے راہ روی کے اس سیلاب کے سامنے بند باندھنے کی بروقت کوششوں کی اشد ضرورت ہے،تعلیمی ادارے میں اس طرح کی غیر اخلاقی سرگرمی نے معاشرے کے ہر ذی شعورکو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ واقعے کے ذمہ داران کیخلاف فی الفور کاروائی کی جائے اور ملوث طلباء کو مقدس ادارے میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش پر ادارے سے نکالا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن