آئی بی اے میں رقص و سرور کی محفل المیہ‘ حکومت نوٹس لے‘ پروفیسر محمد سلفی
کراچی(نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان و مدیر جامعہ ستاریہ الا سلامیہ گلشن اقبال کراچی مولانا حافظ پروفیسر محمد سلفی سمیت کراچی بھر کی دینی جامعات کے مدیران (۱) جامعہ الدراسات کے مدیر مفتی مولانا محمد یوسف کشمیری،(۲) جامعہ ابی بکر الا سلامیہ کے مدیر الشیخ مولانا ضیاء الرحمن المدنی،(۳) جامعہ معھد السلفی للتعلیم و التربیہ گلستان جوہر کراچی کے مدیر مولانا محمد دائود شاکر ،(۴) معھد الشیخ بدیع الدین الا سلامی کوئٹہ ٹائون کراچی کے مدیر مولانا علامہ محمد ابراہیم بھٹی،(۵) جامعۃ الا حسان گجر چوک منظور کالونی کے مدیر الشیخ محمد احسن سلفی ،(۶) دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی کے شیخ الحدیث مولانا محمد افضل سردار کے علاوہ جماعت کے میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد حقانی ، حافظ فیصل سلفی اور حافظ عبدالسلام سلفی نے اپنے مشترکہ بیان میں شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مرکزی یونیورسٹی آف کراچی سے ملحقہ( انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن )(IBA)کراچی کے طلباء و طالبات نے مرکزی کیمپس میں رقص و سرور کی محفل برپا کر کے پاکستان کے تہذیب و تمدن اور اسلامی قوانین کی دھجیاں اُڑا دیں ہیں ۔ مولانا عبدالرحمن سلفی امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان نے اس واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اور دینی جامعات کے مدیران کے بیان کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی محافل بپا کرنے کے خلاف صرف مذمتی بیان جاری نہ کیئے جائیں بلکہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ ، سندھ پروفیسرز لیکچرار ایسوسی ایشن ، معزز و قابل رشک اساتذہ کرام اور خصوصاً کراچی بھر کے مستند اور جید علماء کرام کی مشاورت سے اور ماہر قانون دان دانشوروں سے مل کر ایسا قانون وضع کیا جائے جس کے حوالہ سے تمام تعلیمی اداروں میں ایسے پروگرام پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور ایسے پروگرامز آرگنائز کرنے والوں کو پاکستانی اور اسلامی قوانین کی مناسبت سے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ وہ آئندہ تادم مرگ ایسے پروگرامز کرنے کی تو بہت دور کی بات ہے وہ ان کے بارے میں اپنی منفی سوچ کو بھی ہمیشہ کیلئے مقفل کرسکیں۔