• news

کیفے پیالہ کے قریب انجن آئل شاپ لٹ گئی،ویڈیو وائرل 


کراچی (نیوز رپورٹر)شہر قائد کے ایک مشہور مقام کیفے پیالہ کے قریب لٹیروں نے ایک انجن آئل شاپ لوٹ لی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیفے پیالہ کے قریب انجن آئل کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، 3 ملزمان اسلحہ کے زور پر نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے ۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان دار کے جھاڑو دیتے وقت موٹر سائیکل پر 3 ملزمان آئے اور اسلحے کے زور پر انھیں لوٹ لیا۔فوٹیج کے مطابق ملزمان نے آتے ہی دکان دار کا بٹوہ جیب سے نکال لیا، ایک لٹیرے نے بٹوے سے پیسے نکالنا شروع کیا جب کہ دیگر 2 لٹیروں نے دکان کی تلاشی لی۔لٹیرے واردات کے بعد بہ آسانی فرار ہو گئے۔
آئل شاپ لٹ گئی

ای پیپر-دی نیشن