کراچی کا ایڈمنسٹریٹر غیر سیاسی ہونا چاہیے، خرم شیر زمان
کراچی (نیوز رپورٹر)پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر غیر سیاسی ہونا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم،پی پی کراچی پر ایک مرتبہ پھر سیاسی ایڈمنسٹریٹر مسلط کرنے کی کھچڑی پکارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کیلئے ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کیلئے سہولتکار ہوگا۔پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جانتی ہے وہ کراچی میں دھاندلی تو کیا دھاندلا بھی کرلیں تو کامیاب نہیں ہوگی۔خرم شیر زمان نے کہا کہ الیکشن سے بھاگ کر ایم کیوایم سسٹم کا حصہ رہنا چاہتی ہے، اس وقت کراچی کے عوام اور ان کی امنگوں کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو چند کاغذ کے ٹکڑوں پر بنے معاہدے کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، روز اول سے ایک بات کہہ رہے ہیں کراچی کا ایڈمنسٹریٹر غیر سیاسی ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی کو کھلونا سمجھ کر سیاسی جماعتوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے
خرم شیر زمان