سندھ کی ثقافت اور تہذیب ہزاروں سالوں پر محیط ہے ،سردار عبدالرحیم
کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر سندھ سمیت پوری دنیا میں بسنے والے سندھ کے باسیوں کو مبارکباد پیش کی ہے ، اپنے جاری خصوصی پیغام میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ کی ثقافت اور تہذیب ہزاروں سالوں پر محیط ہے ، موہن جو دڑو اس کی زندہ اور واضح مثال ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ کی تہذیب ثقافت اور تمدن کی حفاظت کرنا سندھ میں بسنے والی تمام قومیتوں پر لازم ہے ، اپنی ثقافت اور تہذیب کو اپنانا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنی ثقافت اور زبان کو بھلا دیتی ہیں ، وہ قومیں صف ہستی سے ہی مٹ جاتی ہیں ، سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے کے کارکنان ثقافتی پروگرام بھرپور انداز میں منائیں
سردار عبدالرحیم