سٹاک مارکیٹ 40: ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی 100انڈیکس میں 350پوئنٹس کمی
کراچی ( کامرس رپورٹر)ملک میں معاشی ایمرجنسی کے امکانات اور جی آئی ڈی سی ریکوری کی خبروں پر پاکستان سٹاک مارکیٹ گزشتہ روز کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 350سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھر 40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اور انڈیکس 39800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔ کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب روپے سے گھٹ کر63کھر ب روپے رہ گیا جبکہ 65.83فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 352.25پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40155.16پوائنٹس سے کم ہو کر39802.91پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح102.19پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 14778.32پوائنٹس سے کم ہو کر14676.13پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈکس 27151.61پوائنٹس سے کم ہو کر27013.18پوائنٹس ہو گیا۔ کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب 67 کروڑ 18لاکھ37ہزار16روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64 کھرب 9 ارب 47 کروڑ 32 لاکھ 80 ہزار 70 روپے سے کم ہو کر 63کھرب 76 ارب 80 کروڑ 14 لاکھ 43 ہزار 54 روپے رہ گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز5ارب روپے مالیت کے 15 کروڑ 37 لاکھ 41 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو5ارب روپے مالیت کے 14کرور68لاکھ80ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 322کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے98کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،212میں کمی اور12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بنک الفلاح1کروڑ63لاکھ ،پاک پٹرولیم 1کروڑ24لاکھ ،بینک آف پنجاب 77لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 72لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ51لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔
قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میض کے بھائو میں559.5روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت 8024.52روپے ہو گئی اسی طرح 347.88روپے کی کمی سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 5577.75روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک سروسز کے بھائو میں 119.90 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 1479.10روپے ہو گئی اسی طرح 79.83روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت 1890.17روپے پر آ گئی۔