• news

 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ٹریڈ ایکٹ ترمیمی فیصلہ تاریخی ہے،انجم نثار


کراچی (کامرس رپورٹر)بزنس مین پینل کی کور کمیٹی کے چیئرمین میاں انجم نثارنے کہا ہے کہ ملک کی تمام صنعتی و تجارتی تنظیموں اور ٹریڈ باڈیز، بشمول ایف پی سی سی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ٹریڈ ایکٹ اور رولز میں ترمیم کی متفقہ منظوری کے تحت تمام تجارتی اداروں، ایسوسی ایشنز، چیمبرز اور خاص کر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے عہدیداروں کی مدت میں توسیع کے اس فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ترمیم معاشی ترقی ، صنعتی اور تجارتی تنظیموں کیلئے پالیسیوں کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔انجم نثار کی زیرصدارت اجلاس میں میاں انجم نثار نے اجلاس میں بی ایم پی کے مقابل حریف گروپ یونائیٹڈ بزنس گروپ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن سے پاکستان کے آئین کے خلاف کام کرنے کی ڈیمانڈ اور 31دسمبر 2022 کے بعد پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے ادارے ایف پی سی سی آئی میں ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کے مطالبہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یو بی جی کایہ بیان غیر قانونی و غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ایسے اقدامات اور بیانات ان کے شکست خوردہ ذہن اور کاروباردشمنی کی عکاسی کرتے ہیں،یوبی جی کی ناکام پالیسیوں اور تاجر دشمن اقدامات سمیت فیڈریشن کے وقار کو مجروح کرنے کے باعث ملک کی صنعتی و تاجر برادری نے گزشتہ تین سالوں سے انہیں بری طرح مسترد کرتے ہوئے اپنے حقیقی لیڈروں اور کاروبار و تاجر دوست گروپ بزنس مین پینل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے برسراقتدار لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن