ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفرحجازی کیخلاف ایک اور افسر وعدہ معاف گواہ بن گیا
اسلام آباد(صباح نیوز) ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے ایک اور افسر طاہر محمود وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ایس ای سی پی کے ایک اور افسر طاہر محمود نے دفعہ 164 کے تحت ایگزیکٹو مجسٹریٹ ملک فرخ ندیم کی عدالت میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف بیان قلمبند کرایا، اپنے بیان میں کمشنر طاہر محمود کا کہنا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردوبدل کے لیے ظفر حجازی نے ماتحت افسروں پر دباﺅ ڈالا اور ظفر حجازی کے دباو کی وجہ سے تاریخ میں ردوبدل کرکے تحقیقات کو بند کیا گیا۔واضح رہے کہ ایس ای سی پی کے تین افسر ماہین فاطمہ، علی عظیم اور عابد پہلے ہی ظفر حجازی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔
وعدہ معاف گواہ