نجم سیٹھی کا بطور چیئرمین پی سی بی انتخاب بہترین ہے: راجہ اسد علی خان
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) جنرل سیکرٹری کرکٹ کمنٹری کلب آف پاکستان معروف نقاد، کالم نگار، کرکٹ کمنٹیٹر راجہ اسد علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا انتخاب ہر لحاظ سے بہترین انتخاب ہے اس وقت کرکٹ کو اندرونی اور بیرونی بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ہمارے ہمسایہ بھارت اور بنگلہ دیش کو کرکٹ میں ہماری کامیابی کسی صورت بھی پسند نہیں اور نا ہی دونوں ممالک کرکٹ کے حوالے سے پاکستان سے کسی قسم کے مراسم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ اندرونی طور پر بھی سپاٹ فکسنگ اور نظم و نسق کے حوالے سے صورتحال کافی خراب ہے اس پس منظر میں نجم سیٹھی کا جمہوری طور پر پی سی بی کا صدر منتخب ہونا کرکٹ کیلئے خوش آئند ہے اس سلسلے میں سابق کرکٹرز اور بورڈ منتظمین کو ان سے تعاون کرنا حاہئے۔ نجم سیٹھی اعلیٰ تعلیم یافتہ کامیاب کاروباری شخصیت اور صوبے پنجاب کے سابق نگران وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں اس دوران اوپر کی سطح پر کافی تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔ صوبائی اور مرکزی حکومتوں سے اپنی مرضی کے فیصلے اور سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ پی ایس ایل اور پاکستان لیول کی کرکٹ کی طرح انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کے منتخب میچوں کو ٹیلی وائز کرنے کے سلسلے میں ناصرف اقدامات اٹھانے ہونگے۔