• news

علامہ راغب نعیمی کے جعلی فیس بک اکاﺅنٹ کا انکشاف‘ سوشل میڈیا انتظامیہ سے تفصیلات طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) جامعہ نعیمیہ کے مہتمم علامہ راغب نعیمی کے جعلی فیس بک اکاﺅنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے فیس بک انتظامیہ سے اکاﺅنٹ کی تفصیلات طلب کرنے کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک انتظامیہ سے اکاﺅنٹ کی آئی پی اور دیگر تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے، علامہ راغب نعیمی نے جعلی اکاﺅ نٹ بارے ایف آئی اے حکام کو درخواست دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن