رافیل نڈال ‘لیونل میسی ‘کرسٹیانو رونالڈو کا بارسلونا دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی
بارسلونا(سپورٹس ڈیسک ) سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال ‘ معرو ف فٹ بالر لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سپین میں ہونیوالی دہشت گردی سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ رافیل نڈال ‘لیونل میسی ‘کرسٹیانورونالڈونے پیغام میں کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور جاں بحق افراد کیلئے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ ہم جیسے اور بھی بہت سے لوگ دنیا میں امن اور سلامتی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ۔ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔