ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل
مکرمی!نوجوان جو بائیک پر خطرناک کرتب دکھاتے ہیں ایک ٹائر پر موٹرسائیکل چلانے اور بائیک پر کھڑے ہونے کا یہ کرتب انتہائی جان لیوا ہے۔ نوجوان آزادی کے دن اور نئے سال کے شروع کے موقع پر ون ویلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ حکومت پاکستان کو ٹریفک پولیس اور والدین کو اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے روکنے کی سختی سے ہدایت کرنی چاہئے۔ یہ نوجوان ہیلمٹ کے بغیر شہروں کی مصروف شاہراہوں پر اپنے ان خطرناک کھیلوں سے ٹریفک پولیس اور لوگوں کو بھی پریشان کرتے ہیں۔ لیاری کا ایک رہائشی اویس جو ایک غریب خاندان کا چشم و چراغ ہے ایک سڑک حادثے کے باعث 10 دنوں سے ہسپتال میں داخل ہے۔ حکومت کو ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے مزید ٹھوس اقدام کرنے چاہئیں اور اس پر عمل کروانا چاہئے۔(علیشبہ انوار، پوسٹ گریجویٹ سمن آباد کالج برائے خواتین، لاہور)