تنقید
تنقید ایک ایسا رد عمل ہے جو انسان کو ذہنی طور پر متاثر کرتا ہے۔ تنقید دو طرح کی ہوتی ہے ایک مثبت اور ایک منفی تنقید، مثبت تنقید وہ ہے جو انسان کے روئیے پر مثبت طریقے سے اثر انداز ہو جبکہ منفی تنقید انسان کے روئیے پر انتہائی منفی طریقے سے بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔ مثبت تنقید سے انسان اپنے کاموں کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے کی کوشش کرتا ہے۔ اس سے انسان کو اپنے اندر موجود خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں پتہ چلتا ہے جس کی وجہ سے انسان اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ جبکہ منفی تنقید انسان کو ذہنی طور پر بہت برے طریقے سے متاثر کرتی ہے۔ انسان کو اپنے اندر موجود خوبیاں بھی خامیاں لگنے لگتی ہیں۔ منفی تنقید انسان کو باغی رویئے اختیار کرنے پر اکساتی ہے۔ منفی تنقید سے انسان اپنے آپ کو بے کار اور ناکارہ سمجھ سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ شخص اپنے ساتھ ساتھ ہر کسی کو برا سمجھتا ہے۔ اس لئے ہمیں بطور انسان یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کسی شخص پر اتنی شدید تنقید نہیں کرنی چاہئے کہ وہ تنقید اس شخص کی شخصیت اور ذہنی حالت کو بری طرح متاثر کریں۔(فریحہ نجیب، پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن سمن آباد، لاہور)