رزلٹ میں تاخیر داخلوں میں دشواری
مکرمی! آجکل ہر یونیورسٹی میں BS ختم کرنے کے بعد آگے پڑھنے کے خواہش مند طالب علم اپنے رزلٹ کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں اور اس انتظار میں ان کا سال ضا ئع ہو جاتا ہے ڈگری لیٹ آتی ہے اور داخلے بند ہو چکے ہوتے ہیں اور ڈاکیومنٹ مکمل نہیں ہوتے جس کی وجہ سے طالب علم آگے داخلہ لینے سے قاصر ہوتے ہیں یا جنہوں نے نوکری کرنے کیلئے ڈاکیومنٹ لگانے ہوتے ہیں وہ بھی تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں اور سال ضائع ہو جاتا ہے۔ اس طرح طالبعلموں میں مایوسی پیدا ہو جاتی ہے لہٰذا حکام بالا سے گزارش ہے کہ کوئی ایسا انتظام یونیورسٹیوں میں قائم کیا جائے کہ رزلٹ جلد آئے اور تمام طالب علموں کے ڈاکومنٹ ان کے پاس وقت پر موجود ہوں اور ان کا سال ضائع نہ ہو تا کہ طالب علم اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ (کنزا عامر، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی)