• news

ساہیوال کالج کی مخدوش رہائش گاہیں

مکرمی! گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ساہیوال میں پروفیسرز کے رہائشی چار کوارٹروں کی مخدوش حالت کے پیش نظر ایکسیئن بلڈنگز نے انہیں رہائش کے لئے خطرناک قرار دے کرفوری طور پر کوارٹرز خالی کرانے کی پرنسپل کو رپورٹ کر دی پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ساہیوال اخلاق احمد نے ایکسئین بلڈنگز ساہیوال کو رہائشی کوارٹروں میں سے ایک کوارٹر کی گری ہوئی چھت بنانے کا لیٹر لکھا جس پر ایکسئین بلڈنگز نے ایس ڈی او بلڈنگز کو گری ہوئی چھت کا ایسٹیمیٹ لگانے کے لئے بھیجا جس نے اس گری ہوئی چھت والے کوارٹراور تین دوسرے کوارٹروں کا بھی معائنہ کرنے کے بعد چاروں کوارٹروں کی مخدوش حالت کو دیکھتے ہوئے رہائش کے لئے انتہائی خطرناک قرار دے دیا جس پرایکسئین بلڈنگز نے پرنسپل کو رپورٹ کر دی لیکن اس رپورٹ کے باوجود تا حال چاروں کوارٹرز خالی نہیں ہو ئے جو کسی بھی وقت کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ پرنسپل‘ ڈی سی ساہیوال اور کمشنر ساہیوال اس بارے میں فوری نوٹس لیں۔ (پرنس عنایت علی خان،غلہ منڈی ساہیوال)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن