کچھ با اعتماد این جی اوز
مکرمی! آپ کے مؤقر روزنامے کی وساطت سے عوام کو سیلاب زدگان کی مدد کی طرف توجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ اس وقت پنجاب بھر میں شاید ہی کوئی ضلع اور کوئی علاقہ سیلاب اور بارش کی تباہ کاریوں سے بچا ہو۔ اس وسیع پیمانے پر تباہی کا مقابلہ اب ہم سب کو مل کر کرنا ہوگا۔ حکومت کی طرف سے ریلیف کا جو کام ہوا کرتا ہے اور جو ہو رہا ہے وہ تو سب کے سامنے ہے۔ اب ہمیں یعنی عوام کو ہی اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آگے آنا ہوگا۔ ہم میں سے ہر شخص اپنے طور پر تو ان علاقوں تک نہیں پہنچ سکتا لیکن رضا کار ہم سے زیادہ دور نہیں ہیں۔ آپ سب سے پر زور اپیل ہے اس طرف توجہ دیں تا کہ وہ مکمل دیانتداری کے ساتھ حق داروں تک پہنچے۔ (صائمہ، گجرات)