• news

تعلیم مکمل کرکے پاکستان آئونگی، ملا لہ یوسف زئی نے وطن واپسی کا اعلان کردیا

لندن (عارف چودھری) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وطن واپسی کا اعلان کردیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ آکسفورڈ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان جائیں گی، وہ اپنے ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔خواہش ہے کہ پاکستان میں آکسفورڈ سے اچھی یونیورسٹی ہو۔ برمنگھم میں ایک تقریب کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی کا ارادہ ظاہر کردیا۔ کہتی ہیں خواہش ہے کہ جو علم یہاں سے حاصل کیا ہے اسے اپنے ملک میں پھیلاوں۔ملالہ نے لڑکیوں کے لیے اپنے پیغام میں بھی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا اپنے حق کیلئے آواز بلند کریں۔ تعلیم حاصل کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔ملالہ یوسفزئی نے خواہش ظاہر کی کہ آکسفورڈ جیسی یونیورسٹیز پاکستان میں بھی ہونا چاہیے تاکہ نئی نسل ان سے فیض یاب ہوسکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن