14 اگست کو پولیس کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ گارڈن ٹائون کے علاقہ میں 14 اگست کو پولیس کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ غازی آباد کا رہائشی زوہیب اپنے دوستوں کیساتھ اپلائیڈ فار گاڑی میں جا رہا تھا کہ کلمہ چوک پر لگے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں نے تلاشی کیلئے روکا اور تلاشی کے بعد اپلائیڈ فار گاڑی قبضے میں لے لی جس پر اہلکاروں اور زوہیب میں تکرار ہوگئی اور اس دوران اے ایس آئی خالد، کانسٹیبل شاہد اور تین دیگر اہلکاروں نے مبینہ طور پر زوہیب کو انڈر پاس سے نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ انڈر پاس سے گزرتی گاڑی سے جاٹکرایا اور سر میں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ پولیس اہلکار فرار ہوگئے تھے۔ تاہم زوہیب 6 روز ہسپتال میں رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا۔