• news

خیبر پی کے میں ڈینگی ،عمران سیر سپاٹے میں مصروف ٹیم بھجوانے پر شہباز شریف کے شکر گزار ہیں: گلا لئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم این اے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں ڈینگی کیخلاف پنجاب حکومت کی مدد پر شکر گزار ہوں۔ پشاور ٹیم بھجوانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شکر گزار ہوں افسوس چار سال گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت ڈینگی کے خلاف کچھ نہ کر سکی۔ جب بھی ڈینگی کا مرض آتا ہے تو خیبر پی کے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں، خیبر پی کے کے عوام ڈینگی میں مبتلا ہیں اور عمران خان سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن