• news

الہ آباد: گورنمنٹ پرائمری سکول میں لوڈشیڈنگ‘ متعدد بچے بیہوش‘ والدین پریشان

الہ آباد+ ٹھینگ موڑ+ حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) الہ آباد/ ٹھینگ موڑ کے گورنمنٹ سکولوں میں اربوں کے فنڈز بے کار، الہ آبادگورنمنٹ پرائمری سکول میں بچے لوڈشیڈنگ‘ حبس اورگرمی کی شدت بڑھنے سے بے ہوش تعلیمی عمل بُری طرح متاثرشہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنمنٹ سکولوں کیلئے متبادل طریقے سے بجلی کے حصول کا مطالبہ۔ الہ آباد گورنمنٹ سکول محلہ ملکانوالا میں گزشتہ روز بجلی نہ ہونے سے گرمی کی شدت سے متعدد بچے بیہوش ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔ شہر یوں میں بچوں کی بیہوشی پرگہری تشویش کا اظہار کیا‘ بچوں کے ورثاء نے برہمی کا اظہار کرتے وزیرِاعلیٰ پنجاب سے بجلی کے حصول کیلئے سولر سسٹم لگانے کا مطالبہ کیا تاکہ کمسن بچے گرمی کی شدت سے بچ سکیں اور اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ حافظ آباد میں شدید گرمی اور حبس کے دوران گیپکو کی طرف سے اب بھی 10 سے بارہ گھنٹے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن