• news

انسانی ہمدردی کا دن منایا گیا‘ پاکستان‘ بھارت مذاکرات سے مسائل حل کریں: اقوام متحدہ

اسلام آباد + نیویارک (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا دن منایا گیا۔ یہ دن منانے کا مقصد جنگ سے متاثرہ علاقوں میں مدد کرنے والوں کو درپیش خطرات اور مصائب کا اعتراف کرنا ہے۔ ملک میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیلی بونی نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام قیام امن کی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی سرحدی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے دونوں ممالک سے کہا ہے کہ وہ انتہائی ضبط کا مظاہرہ کریں اور باہمی طورپر مذاکرات سے مسائل حل کریں۔ انہوں نے حال ہی میں لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی ہلاکتوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہارہمدردی بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن