• news

فیول ایڈجسٹمنٹ، سی پی پی اے کی بجلی قیمت میں 1.70 روپے یو نٹ کمی کی درخواست، سماعت 23 اگست کو ہوگی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا کو فی یونٹ بجلی ایک روپے 70 پیسے کمی کی درخواست موصول ہوگئی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی ہے۔ درخواست جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق جولائی میں کل ساڑھے 12 ارب یونٹ بجلی پیداہوئی۔ جولائی میں بجلی کی پیداوار پر کل لاگت 58 ارب 65 کروڑ روپے رہی۔ جولائی کیلئے فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول چارجز 6 روپے 49 پیسے مقرر تھے۔ جولائی میں فیول چارجز مقررہ رقم کی بجائے چار روپے 78 پیسے رہے۔ 23 اگست کو سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن