نیب کا معیار میرے لئے کچھ نوا ز شریف کیلئے کچھ اور ہے: ڈاکٹر عاصم
کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاہے کہ نیب کا معیار میرے لیے کچھ اورنواز شریف کیلئے کچھ اور ہے۔ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ہفتہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سابق وزیر اعظم کے نیب عدالت میں پیش نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خاندان کا شمار بڑے لوگوں میں ہوتا ہے، وہ طاقتور اور ہم کمزور ہیں۔ ڈاکٹرعاصم سے پوچھا گیا کہ کیا نواز شریف کو گرفتار کر لینا چاہیے جس پر انہوں نے کہا کہ جو قانون ہے اس پر عمل ہونا چاہئے۔