• news

ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کی سیاست سے کنارہ کشی، 2018ء میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے رشید گوڈیل نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق رشیدگوڈیل نے 2018ء میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رشید گوڈیل نے کراچی آ کرکام کرنے سے بھی معذرت کر لی۔ فیصلہ سکیورٹی خدشات اور خاندانی دباؤ کے باعث کیا۔ ان پر 2 سال قبل کراچی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کے باعث وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ این اے 252 سے منتخب نمائندے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن