• news

ملتان ہائیکورٹ بار کے صدر، سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہو گی، سکیورٹی رینجرز کے سپرد

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں ججز کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ملتان ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں کیخلاف کیس کی سماعت کل 21 اگست کو ہوگی۔ سماعت کے موقع پر عدلیہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے رینجرز طلب کرلی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کل ملتان ہائیکورٹ بار کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کریگا۔ عدالت عالیہ کے لارجر بنچ نے دونوں وکلاء کو پیش ہونے کی ہدائت کر رکھی ہے۔ سماعت کے موقع پر کسی ناخواشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کی جائیگی۔ سکیورٹی انتظامات کا کیلئے رینجرز حکام نے عدالتی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن