• news

امریکہ افغانستان سے فوجیوں کو نکالے، طالبان کا پھر مطالبہ

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے 98ویں یوم آزادی پر اپنے پیغام میں طالبان نے امریکہ پھر پھر زور دیا وہ نیٹو افواج کو افغانستان سے نکال لے۔ ترجمان نے ایک بیان میں امریکی انتظامیہ اور صدر ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہم اقتدار حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔ غیرملکی افواج کی موجودگی کے باعث جنگ اور تشدد ختم نہیں ہو رہا ہے۔ ادھر افغان حکومت کو طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن