• news

وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف ریفرنس افسوسناک‘ عوام سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے: برجیس طاہر

اسلام آبا(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چودھری محمد برجیس طاہر نے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا یہ طرز عمل انتہائی افسوسناک ہے ،سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عوام اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ جس سیاسی جماعت کے راہنمائوں کا مذہب صرف اور صرف کرپشن ہو اُن سے کسی قسم کی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

ای پیپر-دی نیشن