حج عازمین کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری
مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) ڈائریکٹر حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز تک صرف پاکستان سے آئے عازمینِ حج کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار تھی جن میں 82 ہزار 2 سو سرکاری جبکہ 42 ہزار کے قریب پرائیویٹ سکیم کے عازمینِ کرام شامل ہیں۔