ٹرمپ اور اہلیہ کی کینیڈی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت سے معذرت
واشنگٹن (بی بی سی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ نے فن و ثقافت اور فنکاروں کی ترویج کے لیے منعقد کیے جانے والے سالانہ کینیڈی ایوارڈز میں شرکت کرنے سے یہ کہہ کر معذرت کر لی ہے کہ وہ لوگ جو اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں وہ 'بغیر کسی سیاسی مداخلت کے لطف اٹھا سکیں۔