• news

یمن میں انسانی صورتحال انتہائی خراب، 2.3 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مشیر برائے انسانی امور سٹیفن اوبرائن کا کہنا ہے کہ یمن میں تنازعہ کے جاری رہنے کے ساتھ انسانی مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ سٹیفن اوبرائن نے سلامتی کونسل میں یمن کی سیاسی اور انسانی صورتحال سے متعلق منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں مطالبہ کیا کہ یمن میں غذائی اجناس، طبی امداد اور ایندھن کو فوری طور داخل کیا جائے۔ انسانی بحران کے حل کے واسطے مطلوب رقم میں صرف 39% حاصل ہوئی ہے۔یمن میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے واسطے 2.3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن