• news

شیخ حسینہ واجد قتل سازش کیس، 10 مجرموں کو سزائے موت کا حکم

ڈھاکہ (آئی این پی) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کو سترہ برس قبل قتل کرنے کی سازش اور اس پر عمل کرنے کی ناکام کوشش میں شامل دس انتہا پسندوں کو عدالت نے موت کی سزا سنا دی ہے۔ اس سازش میں شامل ایک مجرم کو عمر قید کا حکم بھی سنایا گیا ہے۔ عدالتی جج نے تین دوسرے مجرمان کو کم از کم چوہ برس جبکہ نو ملزمان کو بارود فراہم کرنے کے جرم میں بیس برس کی سزائے قید سنائی ہے۔ شیخ حسینہ کو قتل کرنے کی سازش سن دو ہزار میں اس وقت کی گئی تھی جب وہ پہلی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔
حسینہ قتل سازش

ای پیپر-دی نیشن