• news

عمران خان کا اگلا ایجنڈا صرف وزیر اعظم بننا ہے: اکبر ایس بابر

اسلام آباد (عاطف خان+دی نیشن رپورٹ) تحریک انصاف کے بانی رکن اور عمران خان کے سابق ساتھی اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان کا اگلا ایجنڈا صرف وزیر اعظم بننا ہے۔ یاد رہے عمران خان نے 2011ءمیں تنقید کرنے پر اکبر کے ساتھ اپنے رابطے ختم کر دیئے تھے، بعد میں اکبر نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پر مشتمل ”فاونڈرز گروپ“ بنا لیا تھا۔ اکبر نے پی ٹی آئی پر بیرون ملک غیر قانونی فنڈز حاصل کرنے کا الزام لگا کر الیکشن کمشن میں کیس بھی دائر کیا تھا۔ اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران کا اپنے آدمیوں پر کنٹرول نہیں اور وہ کھلے عام کرپشن کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اندر رئیل سٹیٹ مافیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا عمران خود تلہار ہا¶سنگ سوسائٹی اور بنی گالہ ہا¶سنگ سوسائٹی سکینڈلز کا حصہ ہیں۔ ان منصوبوں کے ارکان کو ملین روپے سے محروم کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے اندر کرپشن کی نشاندہی کی گئی لیکن عمران نے نظرانداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں تحریک انصاف کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اکبر نے کہا آئندہ الیکشن میں جب ٹکٹوں کی تقسیم ہو گی تو پارٹی کے اندر بڑی دراڑیں پڑیں گی۔
اکبر ایس بابر

ای پیپر-دی نیشن