• news

ہیڈ مرالہ: مقبوضہ کشمیر سے بہہ کر آنیوالی بھارتی نعش پولیس نے تحویل میں لے لی

سیالکوٹ (نامہ نگار) دریائے چناب میں بہہ کر آنیوالی 35 سالہ نوجوان کی بھارتی نعش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ہیڈمرالہ بیراج پر سیر کرنے والوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ بیراج کے درے میں ایک نعش ہے۔ پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جس پر ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعش غیر مسلم کی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ سے بہہ کر آئی ہے۔ نعش کا ہیئر سٹائل فوجی اور اسکی جیب سے بھارتی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن